Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر 170 گھنٹوں کے دوران دوسری بار کورونا کا شکار۔ ویڈیو

 امریکی صدر جو بائیڈن ایک ہفتے کے دوران دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبایڈن ایک بار پھر کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے صدارتی معالج ڈاکٹر کیون او کانر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن کا ہفتے کی صبح کیا جانے والا کورونا  ٹیسٹ مثبت آیا ہے, تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن میں کورونا کی علامات نہیں ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے۔

ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی صدر پانچ دن قرنطینہ میں رہیں گے۔

اس سے قبل 21 جولائی کو بھی بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم 27 جولائی کو ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کے کورونا سے تحفظ کیلئے امریکی صدر بائیڈن تمام خوراکیں لے چکے ہیں اور بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے ہیں۔ تاہم کہولت سن کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

ٹیگس