Aug ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۹ Asia/Tehran
  • دنیا میں ایک اور جنگ شروع ہونے کا خطرہ

نیٹو نے ایک اعلامیے جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ اگر کوسوو میں امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ اس ملک میں فوجی مداخلت کے لیے تیار ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فاکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کوسوو کے شمالی علاقوں میں بدامنی بڑھ رہی ہے اور ان بدامنی کے پیچھے پرسٹینا گروہ ملوث ہے۔ اسی طرح نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 1244 کے مطابق جو کہ 1999 میں منظور ہوئی تھی، اگر امن کو خطرہ ہو تو نیٹو مداخلت کر سکتا ہے۔

کوسوو کے ان علاقوں میں بدامنی پھیل گئی ہے جہاں سرب نژاد افراد رہتے ہیں اور ان علاقوں سے فائرنگ اور سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جس پر روسی وزارت خارجہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پریسٹینا گروہ، امریکہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ سربیا کے عوام کے خلاف کوئی اشتعال انگیز اقدام نہ کریں اور ان کے حقوق کو تسلیم کریں۔

اسی طرح خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کوسوو میں رہنے والے ایک گروپ نے جسے سربوں کی حمایت حاصل ہے، نے کوسوو کے شمال میں جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سربیا کے صدر اس دھڑے کے ارکان کی حمایت کر رہے ہیں۔ سربیا کے صدر نے اتوار کو کہا کہ سربیا کو اس وقت جس پیچیدہ اور مشکل صورتحال کا سامنا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا اور کوسوو کے فوجی آدھی رات کو سربیا پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے خطے میں امن برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی۔ سربیا کوسووا کو ایک ایسی ریاست سمجھتا ہے جو بلقان کے بحران کے بعد یوگوسلاویہ سے الگ ہو گئی تھی اور سربیا اسے ایک آزاد ریاست تصور کرتا ہے جبکہ کوسوو خود کو ایک آزاد ملک تصور کرتا ہے۔

ٹیگس