امریکہ، اس بار کانگریس کے قریب گولیاں چلیں پانچ زخمی ایک ہلاک
امریکی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ واشنگٹن مین کانگریس کی عمارت کے قریب فائرنگ کا ایک واقعہ رونما ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن ڈی سی کے پولیس چیف نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ کانگریس کی عمارت کے قریب گولیاں چلیں جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ پیر کی شام کو کنگ مین پارک میں رونما ہوا۔ زخمی ہونے والوں کی صورتحال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کے واقعے کی وجوہات کے بارے میں کوئی خبر نہیں ملی ہے اور اس سلسلے کی تحقیقات جاری ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ کم از کم پندرہ گولیوں کی آواز سنائی دی گئی ہے۔ پیر کی رات کو بھی فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات رونما ہوئے ۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں سن دو ہزار بائیس کی ابتدا سے اب تک، تین سو ستّر فائرنگ کے واقعات کی خبر منظرعام پر آچکی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہتھیار مخالف تنظیمیں امریکہ میں اسلحہ کے بے تحاشہ استعمال اور زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی بڑھتی تعداد کی جانب سے تشویش میں مبتلا ہیں تاہم اسلحہ لابیوں کے دباؤ کے نتیجے میں اب تک کوئی موثر قانون نافذ نہیں ہو پایا ہے۔