Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایٹمی جنگ نہیں ہونی چاہیے: روسی صدر

روس کے صدر نے ایٹمی جنگ کے تباہ کن اثرات کے بارے میں ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔

این پی ٹی پر نظرثانی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں صدرولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ میں فاتح کوئی نہیں ہوگا اور ایسی جنگ ہونا ہی نہیں چاہیے۔ روسی صدر نے کہا کہ این پی ٹی معاہدے کے ایک رکن کی حثیت سے انکا ملک خود کو اس معاہدے کے متن اور روح کے مطابق عملدرآمد کا پابند سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے ہر رکن کے لیے مساوی اور ناقابل تقسیم سلامتی پر یقین اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔
جنگ یوکرین کے آغاز کے بعد سے کسی ایٹمی جنگ کے خطرات کے بارے میں عالمی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے پہلے بین الاقوامی اقتصادی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے ایٹمی جنگ کے خطرات کے بارے میں مغربی ملکوں کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا تھا ، انہوں نے کہا کہ روس کسی بھی ملک کو ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہیں دیتا اور اپنے اقتدار اعلی کے دفاع کے لیے آخری آپشن کے طور پر ایسے ہتھیار استعمال کرے گا۔

ٹیگس