Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • چین کی دھمکیاں بے کار، نینسی پلوسی تائیوان پہنچیں

چین کی شدید دھمکیوں کے درمیان امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان پہنچ گئیں۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ابھی کچھ دیر پہلے ہی ان کا طیارہ تائیوان کے ائیرپورٹ پر لینڈ ہوا ہے۔

چین نے کھلے الفاظ میں خطرناک نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا یہ متنازع دورہ ایشیا کے چار ممالک کا ہے۔

کانگریس کا وفد بھی نینسی پیلوسی کے ساتھ انڈو پیسفیک خطے کے دورے میں شامل ہے جس میں وہ سنگاپور، ملائشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔

ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نینسی پیلوسی خطے کے اِن تمام ممالک کا دورہ کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد انڈو پیسفک خطے میں باہمی سیکیورٹی معاملات، معاشی شراکت داری اور جمہوری گورننس پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس وفد میں ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ گریگوری میکس بھی شامل ہیں۔

نینسی پیلوسی کا تائیوان کا دورہ ڈرامائی ہے جس کو امریکا، تائیوان کی مدد کے طور پر پیش کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکا کی ریپبلکن جماعت کے نیوٹ گنگرچ 1997 میں تائیوان کا دورہ کرنے والے ایوان کے آخری اسپیکر تھے۔

ٹیگس