منکی پاکس کے 6600 معاملات، امریکہ میں ہنگامی حالت کا اعلان
امریکی وزیر صحت نے منکی پاکس کے پھیلنے کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، اب تک چھے ہزار چھے سو منکی پاکس کے معاملات امریکہ میں سامنے آئے ہیں ۔
امریکہ کے وزیر صحت خاویئر یسرا نے جمعرات کی شام کہا کہ اس وائرس کے مقابلہ کے لئے رفتار تیز کی جا رہی ہے۔
انہوں نے امریکی شہریوں سے اس وائرس کو سنجیدہ لینے کی اپیل کی۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے بھی منکی پاکس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر دنیا بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔
منکی پاکس، چیچک کی مشابہ ایک بیماری ہے جس کا خاتمہ برسوں قبل دنیا کے دیگر علاقوں میں ہوچکا تھا۔ تاہم کورونا وائرس کے بعد، ایک بار پھر یہ وائرس بھی پھیلتا نظر آرہا ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ بیماری انسانوں کے علاوہ چوہے اور خرگوش کو بھی مبتلا کرسکتی ہے۔ منکی پاکس میں مبتلا افراد کی جلد پر دانے نکل آتے ہیں تاہم اس وائرس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی شرح بہت ہی کم قرار دی گئی ہے۔