Aug ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کی جانب سے واحد چین کی پالیسی کی حمایت کا اعلان

جنوبی کوریا تائیوان کے مسئلے میں امریکی موقف کی مخالفت کردی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پن میں مشرقی ایشیا کے اجلاس میں کہا ہے کہ سیؤل، واحد چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے اور اسے تائیوان میں کشیدگی پر گہری تشویش لاحق ہے۔

پارک جین نے کہا کہ یہ کشیدگی پورے علاقے میں عدم استحکام کا باعث بنے گی ۔

بیجنگ، تائیوان کو چین کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے اسی لئے اس نے امریکی ایوان نمائنگان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر سخت احتجاج کیا ہے۔

چین نے اسی لئے تائیوان کے قریب  سب سے بڑی تاریخی فوجی مشقیں بھی انجام دیں۔

امریکی کانگریس کی اسپیکرنینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ ایران، عراق، شام، الجزائر، قزاقستان اور ازبکستان نے تائیوان کے مسئلے میں چینی موقف کی کھلی حمایت کا اعلان کیا ۔

ٹیگس