Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • یونان؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 50 افراد لاپتہ

یونانی ساحل کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے 50 افراد لاپتہ ہوگئے تاہم 29 کو بچا لیا گیا۔

یونان کے کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جو ترکی سے اٹلی جا رہے تھے۔ کشتی کو حادثہ یونانی ساحل کے قریب پیش آیا۔

قریب ہی گشت کرنے والی یونانی کوسٹ گارڈز کی کشتی مدد کے لیے پہنچی اور 29 افراد کو ساحل پر پہنچا دیا، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق کس ملک سے تھا۔

واضح رہے کہ جنگ و خونریزی اور معیشتی بدحالی جیسے مسائل کا شکار مختلف ممالک کے تارکین وطن غیر قانونی طور پر سمندری راستے سے اس امید میں یورپی ممالک کا سفر کرتے ہیں کہ شاید انہیں انسانی حقوق کے دعویدار ممالک کی طرف سے کچھ مدد حاصل ہو جائے وہ اپنے لئے ایک پر سکون زندگی کے اسباب فراہم کر لیں، مگر ان میں سے بہت سے لوگ تو راستے ہی میں سمندری موجوں کی نذر ہو جاتے ہیں جبکہ بہت سے دیگر تارکین وطن یورپ پہنچنے کے بعد مسائل و آلام کی ایک نئی دنیا سے روبرو ہوتے ہیں۔

ٹیگس