روس کا بڑا انتباہ، امریکہ کے ساتھ روابط منقطع کر سکتے ہیں
روس نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اس کے ساتھ روابط منقطع کر سکتے ہیں۔
شمالی امریکہ کے امور میں روس کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر الیگزنڈر دار چیف نے کہا ہے کہ اگر امریکی سینٹ میں روس کو دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے ملک کے عنوان سے قرارداد منظور ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ امریکہ نے واپسی کے تمام راستے بند کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام روس اور امریکہ کے سفارتی تعلقات کو خراب کرنے کا سب سے بڑا اقدام ہو گا جو دونوں ممالک کے روابط میں کمی حتی خاتمے پر بھی منتج ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکی سینٹ نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کر کے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چیچن، جارجیا، شام اور یوکرین میں روس کے اقدامات کی وجہ سے اسے دہشتگردی کا حامی ملک قرار دے ۔ تاہم ابھی تک امریکی وزیر خارجہ نے اس قرار داد پر عمل نہیں دکھایا لیکن لتھوانیا کی پارلیمنٹ نے جمعرات کی رات اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کے کر کے روس کو دشتگردوں کا حامی ملک قرار دے دیا۔
امریکہ کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آرہا ہے کہ خود امریکہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے اور خود امریکی حکام ماضی میں دہشتگرد گروہ داعش کو بنانے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔