Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • یوکرین عام شہریوں کو ڈھال بنا رہا ہے، روس

روس کی وزارت دفاع میں قومی دفاعی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے فوجی اپنے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بعض رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

رشا ٹوڈے کے مطابق روسی وزارت دفاع  کے ایک اعلی عہدیدار میزین تیسف نے کہا ہے کہ کراماتوسک کے رہائشی علاقوں  میں تعینات  یوکرینی فوجی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آس پاس کے رہائشی علاقوں پر حملے کررہے ہیں  تاکہ روس اور دونیسک کے فوجیوں پر عام شہریوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا جا سکے۔

اس سے قبل بھی روس کے قومی دفاعی مرکز کے سربراہ نے کہا تھا کہ یوکرین کے نیم فوجی دستوں نے اسکولوں اور اسپتالوں میں فوجی اڈے بنا رکھے ہیں ۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھی ایک رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ یوکرینی فوج کاطرزعمل  انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کے لئے نہایت خطرناک ہے۔

ٹیگس