روس کے خلاف پابندیوں کے نتیجے میں مغرب میں ڈیزل کی قلت
یورپ میں موسم سرما ایسی حالت میں قریب آتا جا رہا ہے کہ اس یونین کے رکن ملکوں میں ڈیزل کے ذخائر کم سے کم ہوتے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روسی تیل اور آئل مصنوعات کے بائیکاٹ کے نتیجے میں صنعتوں اور یورپی ڈرائیوروں کے لئے حالات بحرانی بن سکتے ہیں ۔ جاری کئے جانے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آئندہ نومبر تک یورپی ملکوں میں تیل کے ذخائر دو ہزار گیارہ کے بعد سب سے نچلی سطح پر پہنچ جائیں گے۔ اس وقت یورپ میں ڈیزل کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ اس کا ذخیرہ کیا جانا کمپنیوں کے لئے ممکن نہیں رہا ہے۔
ایندھن کے تعلق سے یورپی یونین کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ آسٹریا میں بعض آئل ریفائنریاں بند ہو گئی ہیں اور جرمنی اور سوئیزرلیںڈ وائٹ آئل کے ذخائر بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
توانائی کے ادارے ایف جی ای نے خـبردار کیا ہے کہ تیل کی قلت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی گیس کی قلت سے حالات مزید بگڑ جائیں گے اور بجلی کی پیداوار جاری رکھنا مزید مشکل ہو جائے گا۔