Aug ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • کانگریس کی عمارت پر کار سے حملہ

ایک امریکی شہری نے، اپنی گاڑی کانگریس کی عمارت کے بیرونی احاطے سے ٹکرانے اور فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔

امریکی پولیس نے کانگریس کی عمارت کے بیرونی احاطے پر کار سے حملے کی تصدیق کی تاہم حملہ آور کی شناخت اور اس کے محرکات کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے سیکیورٹی اہلکاروں کو گاڑی کے قریب آتا دیکھ کر خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد، امریکہ کے سرکاری اداروں پر حملوں کے خدشات میں اضافے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں ۔

ادھر اے بی سی ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ ریاست پینسلوانیہ کے شہر کولمبیا میں ایک شخص نے بھیڑ پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے یمں ایک شخص ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم اس اس اقدام کے  محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

ٹیگس