امریکہ کی تائیوان حمایت چین کی الاسکا آزادی کی حمایت جیسی ہے
ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ اپنی نشست کے دوران کہا کہ نینسی پلوسی کا تائیوان دورہ ایسے ہی ہے جیسا چین الاسکا کی آزادی کی حمایت کرے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے کہا کہ نینسی پلوسی کا چینی علاقے تائیوان کا دورہ، اس کے سیاق و سباق، مقصد اور اہداف بہت ہی واضح ہیں، امریکہ متحدہ چین کی پالیسی پر کاربند نہیں رہا اور اس نے چینی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔
اپنی بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے نمائندے نے کہا کہ امریکی حکام تائیوان آزادی اور چین سے علیحدگی کی تحریک کو ہوا رہے ہیں، چین نے الاسکا آزادی کی تحریک کو ہوا نہیں دی اور اس معاملے میں چین کا ردعمل منطقی، قانونی اور درست ہے جسے بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل ہے، اس مسئلہ کا واحد حل متحدہ چین کی پالیسی کی طرف امریکہ کی واپسی ہے۔
چین تائیوان معاملے پر وینگ وین بن نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں اور امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس بارے میں کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے۔