Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran

سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس تاریخ ہمیشہ سے سیاہ رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکی پولیس کو ایک جوان پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکہ میں پولیس کا  ظلم و ستم ایک عام سی بات ہے اور خصوصا سیاہ فام شہری اس ظلم و ستم کا شکار زیادہ ہوتے ہیں اور ہر سال  بہت سے لوگ پولیس تشدد میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک سول ایکٹیوسٹ اسکاچ ہیچنگر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا: امریکہ میں ہر سال پولیس کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد جنسی زیادتیوں کے واقعات پیش آتے ہیں ۔امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں جنسی زیادتی دوسرے نمبر پر جب کہ جسمانی تشدد کی شکایت پہلے نمبر پر ہے۔

 

 

 

ٹیگس