Aug ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقیں یکم ستمبر تک جاری رہیں گی ۔ یہ فوجی مشقیں جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یئول کے اس اعلان کے بعد شروع ہوئی ہیں کہ شمالی کوریا کے مقابلے میں دفاعی مشقوں میں اضافہ ہونا چاہئے۔
یہ فوجی مشقیں گذشتہ برسوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے با‏عث چھوٹی سطح پر ہوئی تھیں ۔
شمالی کوریا نے ان مشقوں کو اپنے خلاف حملوں کی مشق قرار دیا ہے۔ 
گذشتہ ہفتے جب امریکہ اور جنوبی کوریا نے مقدماتی مشقیں شروع کی تھیں تو شمالی کوریا نے شہر اونچون کے ساحلوں سے دوکروز میزائل فائر کئے تھے ۔
سئول کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اس سال اس قدر میزائلی تجربات کئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور وہ کسی بھی وقت اپنا ساتواں ایٹمی تجربہ انجام دینے کے لئے تیار ہے ۔
جنوبی کوریا ، امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور سئول کے ساتھ ایک سیکیورٹی معاہدے کے تحت امریکہ کے ہزاروں فوجی جنوبی کوریا میں تعینات ہیں ۔

ٹیگس