Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • روس پر ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانے کا الزام

یوکرین کے صدر نے روس پر ایک ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودیمر زیلنسکی نے الزام عائد کیا کہ روس نے وسطی یوکرین کے ایک مصروف ریلوے اسٹیشن پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اس حملے میں درجنوں یوکرینی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
صدر زیلنسکی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روسی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
یوکرین کے صدر نے سلامتی کونسل سے روس کو جارح ملک قرار دینے کی قرارداد پاس کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کو آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی نگرانی میں دینے اور وہاں سے روسی فوج کے غیر مشروط انخلا پر بھی زور دیا۔

ٹیگس