لندن بس ڈرائیوروں کی ہڑتال سے عوام کی مشکلات
Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
برطانیہ میں اجرت کی ادائگی پر پیدا ہونے والے تنازعے اور پھر بس ڈرائیوروں کی ہڑتال سے اس ملک کے عوام کے لئے مسائل و مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
نیشنل ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یونٹ لیبر یونین نے اعلان کیا ہے کہ سولہ بس ڈرائیوروں نے اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورث میں شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ برطانیہ کی یونٹ لیبر یونین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں افراط زر کی شرح بارہ اعشاریہ تین فیصد ہے اور لیبر اجرت کو دو ہزار بائیس کے لئے تین اعشاریہ چھے فیصد اور دو ہزار تئیس کے لئے چار اعشاریہ دو فیصد بڑھائے جانے مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اس لئے یہ ہڑتال بھی کی گئی ہے۔
ہڑتالیوں کے ترجمان نے اس سلسلے میں مذاکرات اور ڈرائیوروں کی تنخواہیں بڑھائے پر زور دیا ہے۔