Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • لندن میں اسٹریٹ فیسٹول کے دوران چاقو زنی کے واقعات، ایک ہلاک، درجنوں زخمی

لندن میں ناٹنگ ہل اسٹریٹ فیسٹول کے دوران چاقو زنی کے واقعات میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق کووڈ کی وجہ سے تین سال کے وقفے بعد ہونے والا پہلا ناٹنگ ہل فیسٹول تشدد کا شکار ہوگیا۔ چاقوزنی کے متعدد واقعات پیش آئے جس میں درجنوں لوگ زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
 سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اس فیسٹول کے دوران بلوے اور ہلڑبازی کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار  بھی کیا گیا ہے۔
ناٹنگ ہل فیسٹول کے دوران تشدد کے واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب پولیس کو کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا تھا اور بلوا پولیس کا گھڑ سوار دستہ جگہ جگہ تعینات تھا۔

کہا جارہا ہے کہ جھڑپوں کے دوران گھڑ سوار پولیس کا ایک گھوڑا بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
 ناٹنگ ہل فیسٹول یورپ کا سب سے بڑا اسٹریٹ فیسٹول ہے جس میں لوگ عجیب و غریب لباس پہن کر حصہ لیتے ہیں۔

ٹیگس