Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ایک دن میں یوکرین کے کتنے فوجی ہلاک ہوئے؟

روس کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 1200 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک دن میں یوکرین کی فوج کے بھاری جانی نقصان اور اس کے سازوسامان کو بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک دن میں یوکرینی فوج کے بھاری نقصانات کا اعلان کیا ہے جس میں 1200 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی "اسپوتنک" کے مطابق، اس وزارت نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی افواج کے حملے کی ناکامی کے نتیجے میں جو زیلنسکی کے حکم سے "نیکولائیف-کریوئی روگ" اور دیگر علاقوں میں کیا گیا، دشمن کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس رپورٹ کے مطابق روسی افواج کے گروپ کی موثر کارروائیوں کے دوران ایک ہی دن میں 84 ٹینک، 46 پیادہ جنگی گاڑیاں اور 37 دیگر بکتر بند گاڑیاں، بھاری مشین گنوں والی آٹھ پک اپ تباہ اور 1200 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے۔

روس وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی افواج نے دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے یوکرینی افواج کی 128ویں ماؤنٹین اسالٹ بریگیڈ کے یونٹوں کو شکست دی جنہیں مغربی یوکرین سے آپریشن میں حصہ لینے کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔ اس بریگیڈ کے پانچ سپاہیوں نے بھی ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

ٹیگس