Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • خبردار ہماری ریڈلائن عبور نہ کرنا، روس کا امریکہ کو سخت انتباہ

روس نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کو دور مار میزائلوں کی فراہمی کو اپنی ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے سخت خبردار کیا ہے۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخا رووا نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے ہماری ریڈلائن عبور کی تو اسے روس کے خلاف براہ راست جنگ تصور کیا جائے گا۔
ماریا زاخا رووا نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر یوکرین نے امریکہ کے فراہم کردہ میزائل روس کے خلاف استعمال کیے تو ماسکو، اپنی سرزمین کے دفاع کا حق پوری طرح محفوظ رکھتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو ہماریس سسٹم کے ذریعے چلائے جانے والے جی ایم ایل آرایس میزائل دینے کااعلان کیا ہے۔ یہ میزائل اسی کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی حکام کا دعوی ہے کہ یوکرین نے مذکورہ میزائلوں کو روس کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔ یہ دعوی ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب روس کا کہنا ہے کہ یوکرین نے نو اگست کو ساکی کے علاقے میں واقع اس کے ایئربیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس