Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • قرقیزستان اور تاجکستان میں سرحدی جھڑپیں، 24 ہلاک

قرقیزستان کی اپنے سنٹرل ایشیا ہمسائے تاجکستان کے ساتھ شدید فوجی جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں 24 لوگوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

ذرائع ابلاغ نے قرقیزستان میڈیا کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن  قرقیزستان کی اپنے سنٹرل ایشیا ہمسائے تاجکستان کے ساتھ شدید فوجی جھڑپوں کی خبردیتے ہوئے بتایا کہ تاجک فوجیں  متنازعہ علاقے میں فوجی سازوسامان منتقل کررہی تھیں اور یہ جھڑپیں انہیں کرنے سے روکنے پر شروع ہوئیں۔

دونوں ممالک ایک دوسرے پر جھڑپیں شروع کرنے  اورمتنازعہ علاقے میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کررہےہیں۔

ایک بیان میں قرقیزستان بارڈر سکیورٹی فورس نے کہا کہ اس کی افواج تاجک حملوں کا دفاع کرتی رہیں گی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ تاجکستان سے قرقیزستان کے علاقوں پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اورکچھ علاقوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔

قرقیزستان کے قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کمچے بیگ تاشی اوف نے روسی نیوزادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بہت خراب ہے اورکوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہوگا اورکوئی اس کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔ ہزاروں لوگوں کو پہلے ہی جنگ زدہ علاقوں سے نکالا جاچکا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق 17 لوگ مارے گئے ہیں جن میں 11 قرقیزستان بارڈر گارڈ بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس