Sep ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • ٹوئٹرکمپنی میں غیرملکی جاسوسوں کی ڈیٹا تک رسائی

مشہورسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سابقہ سیکیورٹی چیف نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی میں غیر ملکی جاسوس گھس گئے ہیں اورانہیں کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مشہورسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سابقہ سیکیورٹی چیف نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی میں غیر ملکی جاسوس گھس گئے ہیں اورانہیں کمپنی کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔

ٹوئٹرکمپنی کے سابقہ سیکیورٹی چیف پیٹرژاکتو نے امریکی سینٹ میں امریکی نمائندوں کے سامنے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے اندر اندرونی طور پر سیکیورٹی  کا فقدان ہے جس کی وجہ سے  وہ دوسرے ممالک جیسے چین کے جاسوسوں کو پہچاننے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

پیٹر ژاکتو نے مزید بتایا کہ کمپنی میں ڈیٹا رسائی کا ریکارڈ نظام بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے اس بات کا پتہ چلانا تقریبا ناممکن ہے کہ کمپنی کے کس کارکن نے کس حصے سے کونسے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہے اور کمپنی کے اندر ہر ہفتہ غیر قانونی دیٹا رسائی کے  ہزاروں واقعات ہوتے ہیں لیکن اس غیرقانونی ڈیٹا رسائی کا دقیق طورپرپتہ نہیں چلایاجاسکتا۔

ٹیگس