Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • براعظم ایشیا پر بھوک کے سائے

براعظم ایشیا میں بھوک کے اعداد و شمار میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

بھوک سے متعلق تحقیق کرنے والے ایک عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کے شکار دنیا کے چونسٹھ فیصد بچوں کا تعلق براعظم ایشیا سے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکیاون کروڑ چھیانوے لاکھ ایشیائی بچوں اور نوجوانوں کو انتہائی کم غذا میسر آتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں پری اسکول کے باسٹھ فی صد بچے وٹامن اے کی قلت کا شکار ہیں، جبکہ بنگلہ دیش میں حاملہ خواتین کی اکیاون فیصد تعداد کو وٹامن کی حامل غذاؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

پاکستان میں اکیانوے فی صد حاملہ خواتین اور پانچ سال سے کم عمر کے پینسٹھ فی صد بچے خون کی کمی کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ براعظم ایشیا میں پچیس ہزار حاملہ خواتین خون کی شدید کمی کی وجہ سے بچے کی پیدائش کے وقت موت سے ہمکنار ہوجاتی ہیں۔

ایشیا ئی بچوں کی دوتہائی سے زیادہ تعداد سوکھے کی بیماری کا بھی شکار ہے ، جن میں سے چھبیس فیصد بچوں کا تعلق ہندوستان سے ہے۔

ٹیگس