Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • روسی گیس کی فروخت میں کمی آمدنی میں دوگنا اضافہ

روس پر مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود گیس کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

ہنگری کے ایک تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق پابندیوں کی وجہ سے روسی گیس کی برآمدات میں کمی ضرور ہوئی تاہم توانائی کی قیمتیں بڑھ جانے سے روس کی آمدنی دوگنا ہوگئی ہے۔
مذکورہ تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر اولیور ہورتائے کا کہنا ہے کہ روسی کمپنی گاز پروم گزشتہ سال کے مقابلے میں یورپ کو تینتالیس فی صد کم گیس برآمد کررہی ہے لیکن اس کی قیمت میں اوسطا تین گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، گاز پروم کی آمدنی گزشتہ سال ترپن ارب ڈالر تھی جو رواں سال کے دوران سو ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔
روسی کمپنی گاز پروم کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی شش ماہی میں اسے ساڑھے اکتالیس ارب ڈالر سے زائد کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ گزشتہ سال اس کا خالص منافع انتیس ارب ڈالر کے برابر تھا۔

ٹیگس