افریقہ کے لئے ایرانی برآمدات میں 40 فیصد اٖضافہ
رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران افریقہ کے لئے ایرانی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کسٹم کے ترجمان نے ایران افریقہ تجارتی گنجائشوں کے جائزے کے لئے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں افریقہ کے لئے ایرانی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی کسٹم کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے مزید بتایا کہ اس سال 55 افریقی ممالک کے لئے برآمدات میں 40 فیصد اور درآمدات میں 147 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر 741،122،922 ڈالر مالیت کی اشیاء کا لین دین ہوا ہے۔
تنزانیا، کینیا، جنوبی افریقہ، کانگو اور گھانا ایران سے درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
روح اللہ لطیفی نے مزید بتایا کہ ان ممالک نے ایران سے خام مواد اور مشینری منگوائی جب کے ایران نے ان سے کھانے پینے کا سامان، معدنیات اور پیڑولیم مصنوعات خریدیں۔