ہیلری کلنٹن اور ٹرمپ کے درمیان جاری ہے لفظی جنگ
امریکا کی سابق وزیر خارجہ نے ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسرا ہٹلر قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی میگزین نیوز ویک نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہیلری کلنٹن، ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسرا ہٹلر سمجھتی ہیں۔
امریکا کی سابق وزیر خارجہ نے اس ملک کی ریاست ٹکساس کے آسٹین شہر میں ایک بیان دیا تھا۔
انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں ٹرمپ کو ہٹلر جیسا ڈکٹیٹر قرار دیا تھا۔ ایک ریلی میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہٹلر کی طرح فوجی سلامی دینے پر ان کی شدید تنقید کی۔ یہ ریلی اوہایو میں ہوئی تھی۔
امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے علاوہ امریکی فوج کے سابق ریٹائرڈ جنرل بیری میک کریفی نے ٹوئٹ کرکے اوہایو میں ہونے والی ٹرمپ کی ریلی کو 1936 میں ہٹلر کے حامیوں کی جانب سے جرمنی کے نورمنبرک میں کی جانے والی ریلی کی مانند قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب سے امریکا کے صدر کی ذمہ داری سنبھالی تھی تب سے ان کی کارکردگی کی مسلسل تنقید ہوتی رہی ہے۔