Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • یورپی یونین بھی روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی سوچ رہا ہے

یورپی کمیشن نے تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے اور روسی برآمدات کو سات ارب ڈالر تک محدود کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون ڈر لائن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے ستائیس رکن ممالک جس معاہدے پر دستخط کریں گے اس کے تحت یورپی کمیشن، گروپ سات کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت روس کے تیل کی قیمت پر حد مقرر کرے گا۔

فون ڈر لائن نے کہا ہے کہ روسی برآمدات کو بھی سات ارب ڈالر تک محدود کیا جائے گا اور یورپی یونین سے روس جانے والی ان مصنوعات پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی جنہیں ماسکو ان کے بقول اپنے فوجی عزائم کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جنگ یوکرین شروع ہونے  کے بعد یورپی یونین نے اب تک  روس کے خلاف سات بار شدید پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔  یوکرین  جنگ آٹھ مہینے سے جاری ہے جو مغرب کی جانب سے ہتھیاروں کی ترسیل کے نتیجے میں طویل تر ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس