Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • بیلسٹک میزائلوں کی زبان میں شمالی کوریا کا امریکہ کو پیغام

شمالی کوریا نے جمعرات کو دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یہ دو میزائل صبح چھے بج کر دس منٹ اور چھے بج کر بیس منٹ پر  داغے گئے۔ اسے گذشتہ سات دن کے دوران شمالی کوریا کا دوسرا میزائلی تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پیونگ یانگ نے گذشتہ اتوار کو بھی ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا ۔ یہ میزائلی تجربہ ایسے وقت کیا گیا ہے کہ جب امریکی نائب صدر کملا ہیرس جمعے کے روز جاپان اور کوریا کے دورے پر روانہ ہو رہی ہیں ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کے شارٹ رینج میزائلی تجربے کے بعد، چار روزہ بحری مشقیں کی تھیں ۔ ان مشقوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز سمیت بیس جنگی جہازوں نے شرکت کی تھی۔

ٹیگس