اکاؤ گورننگ کونسل سے روس کا اخراج
مغربی ملکوں نے ماسکو پر طیاروں کو غیر قانونی طور پر قبضانے کا الزام عائد کرتے ہوئے روس کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی گورننگ کونسل سے الگ کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے گورننگ کونسل میں روس کی رکنیت جاری رکھے جانے کی مخالفت میں ووٹ دیئے اور روس کو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی گورننگ کونسل سے الگ کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق روس اس آرگنائزیشن کی چھتیس رکنی گورننگ کونسل میں اپنی رکنیت جاری رکھنے کی حمایت میں لازمی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن میں ایک سو ترانوے اراکین شامل ہیں ۔ اس تنظیم میں کہ جس کا مرکز مونٹریال آسٹریلیا میں ہے فضائی امور کے معیار و قوانین بنائے جاتے ہیں ۔
ووٹنگ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسّی اراکین نے گورننگ کونسل میں روس کی رکنیت باقی رکھے جانے کی حمایت میں ووٹ دیئے جبکہ یہ تعداد ضروری تعداد سے چھے ووٹ کم رہی جس کی بنا پر روس اس کونسل میں اپنی رکنیت باقی رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔