Oct ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکی ڈرون کی کارروائی کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کا انکشاف

امریکی ڈرون کی جانب سے کارروائی کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: وسطی ایشیا کے امور میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے سابق صدر لیزا کرتیس نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف ہماری زیادہ تر کارروائی ڈرون کے ذریعے ہوتی تھی اور ہم اس قسم کی کارروائیوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فضائی حدود سے امریکہ کے ڈرون طیاروں کی کارروائی ہمارے لئے بہت اہم تھی اور چند ماہ قبل القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں وہی ڈرون استعمال ہوئے جو اس سے پہلے پاکستان کے فضائی حدود سے پرواز کرتے تھے۔

لیزا کرتیس نے پاکستان کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کیلئے پاکستان کے حکام کی رضا مندی کو ضروری قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق حکمرانوں نے امریکی مفادات کے تحت افغان جنگ میں پاکستان کو ملوث کیا جس سے پاکستان کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ٹیگس