Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی تجارت میں قومی زر مبادلہ کے استعمال پر تاکید

روس کے صدر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تجارت میں قومی زر مبادلہ کا استعمال، مختلف ممالک کے مابین اتحاد بڑھا سکتا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے وسطی ایشیائی ممالک کی ایک صدارتی نشست کے دوران کہا کہ تمام سی آئی ایس ممالک کو چاہئے کہ مشترکہ تجارت اور باہمی تعلقات کی تقویت کے لئے اپنے ہی ممالک کے زرمبادلہ کا استعمال کریں۔

لادیمیر پوتین نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں، لین دین میں قومی زرمبادلہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روس کے صدر کے مطابق، قزاقستان میں ہونے والے وسطی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر مستحکم معیشت، مشترکہ سیاسی اور اقتصادی پالیسیاں اور باہمی سلامتی جیسے موضوعات پربات چیت ہوئی۔

ولادیمیر پوتین نے اس موقع پر قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توقائف کی جانب سے روسی زبان کی تقویت پر مبنی ایک بین الاقوامی ادارے کی تشکیل کا بھی خیرمقدم کیا۔

واضح رہے کہ وسطی ایشیائی ممالک کی غیررسمی صدارتی نشست کا انعقاد سات اکتوبر کو روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوا۔

ٹیگس