نوبل انعام پانے والے سوئیڈش سائنس داں کو تالاب میں پھینک دیا گیا+ ویڈیو
سوئیڈن کے سوانتے پابو نے فزیولوجی یا میڈیسن کے میدان میں اس سال کا نوبل انعام اپنے نام کرلیا۔
سحر نیوز/ دنیا: نوبل انعام کے اعلان کے ساتھ ہی مذکورہ سوئیڈش سائنسداں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ان کے ساتھی انہیں تالاب میں پھینک رہے ہیں۔
نوبل کمیٹی کے مطابق سوئیڈش سائنس دان کو یہ انعام معدوم ہوجانے والے انسانوں کے جینوم اور انسانی ارتقاء کے حوالے سے کی جانے والی دریافتوں پر دیا گیا ہے۔
پیر کے روز نوبل کمیٹی کا کہنا تھا کہ اپنی تحقیق کے ذریعے سوانتے پابو نے آج کے انسان کی معدوم قسم نِینڈرتھل کے جینوم کو ساخت دے کر بظاہر ناممکن دِکھنے والی چیز کو ممکن کر دِکھایا۔ انہوں نے ڈینیسووا نامی انسانی قسم کی دریافت بھی کی جو اس سے قبل نامعلوم تھی۔
میکس پلینک انسٹیٹیوٹ کے شعبہ جینیات کے ڈائریکٹر سوانتے پابو کے متعلق جیوری نے بتایا کہ انہوں نے 70 ہزار قبل معدوم انسانی قسم سےموجودہ نوعِ انسانی میں افریقا سے مشرقِ وسطیٰ ہجرت کرجانے کے بعد ہونے والی جینیاتی منتقلی بھی دریافت کی۔