Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں گن کلچر اپنے عروج پر، مزید تین شہری ہلاک

نیویارک کے گورنر کے عہدے کے امیدوار کی رہائشگاہ کے سامنے فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ ری پبلیکن امیدوار لی زیلڈن کے گھر کے سامنے پیش آیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لی زیلڈن نے گورنر کے عہدے  کی انتخاباتی مہم کے دوران عوام کی سیکورٹی کو اپنا مرکزی ایجنڈا قرار دیا تھا۔ زیلڈن نے انتخاباتی اجتماعات اور پروگراموں کے دوران امریکہ میں بڑھتے تشدد اور اس کے نتیجے میں جرائم میں اضافے اور اس کے مقابلے پر زور دیا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ زیلڈن کی  انتخاباتی مہم میں فائرنگ کا واقعہ دوسری بار رونما ہوا ہے۔

ادھر امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ٹامپا شہر میں گن کلچر کا ایک اور نمونہ دیکھا گیا ہے۔ ٹامپا شہر کے پولیس حکام کے مطابق، صبح تین بجےایک کلب کے سامنے ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور چھے لوگ زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں چار مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔

ٹیگس