Oct ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • یورپ مہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور

جنگ یوکرین اور روس مغرب کشیدگی کے نتیجے میں یورپی ممالک اپنی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیےمہنگی ایل این جی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

جنگ یوکرین اور روس مغرب کشیدگی کے نتیجے میں لندن کے بازار حصص سے وابستہ تحقیقی ادارے ایکون کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے اختتام تک یورپ میں ایل این جی کی درآمد کا حجم ایک سو پچاس مکعب میٹر سے تجاوز کرجائے گا۔
ایکون کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ یورپ نے رواں سال ستمبر تک ، ساٹھ ارب ڈالر سے زائد کی ایل این جی درآمد کی ہے اور ایل این جی کی خریداری کا سلسلہ اسی حجم کے ساتھ جاری رہا تو، رواں سال کے اختتام تک ایل این جی کی ادائیگیوں کا تخمینہ نوے ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔
یورپ نے دوہزار اکیس میں اپنی ضرورت کی ایل این جی صرف پینتس ارب ڈالر کے عوض خریدی تھی۔

ٹیگس