Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ایرانی ڈرون طیارے اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ

غاصب صیہونی حکومت کے سیکورٹی حلقوں نے ایران کی بڑھتی ہوئی ڈرون توانائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ڈرون طیاروں کو اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سیکورٹی تحقیقاتی مرکز نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں عالمی سطح پر ڈرون طیاروں کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ایران کی بڑھتی ہوئی ڈرون توانائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور تحریک استقامت کی ڈرون توانائی کو اسرائیل کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

اسرائیل کے اس تحقیقاتی مرکز نے دنیا کے مختلف ملکوں کی جانب سے ڈرون طیاروں کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون کا استعمال فضائی حملوں کے بڑھتے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے اور اس بات کی یاد دہانی بھی کراتا ہے کہ آسمان اور فضا کو متعدد طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس مرکز کی تحقیقات میں آیا ہے کہ دور سے کنٹرول کئے جانے والے ڈرون کا خطرہ میزائیلوں اور بموں سے بھی زیادہ بڑا ہے۔

ٹیگس