Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۰:۵۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم بحال ہو: گوترش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش نے ایک بار پھر افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق، انٹونیو گوترش نے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے اسکولوں کا بند ہونا انتہائی نقصان دہ ہے، وہ بھی ایسے ملک کے لئے جسے صنف نسواں کے مثبت جذبے اور معاشرے میں ان کے اہم کردار کی سخت ضرورت ہو۔ 

قابل ذکر ہے کہ طالبان کی حکومت نے اقتدار پر قبضہ جمانے کے بعد افغانستان کے بیشتر علاقوں میں لڑکیوں کی چھٹی کلاس سے زیادہ کی تعلیم پر پابندی عائد کردی تھی۔ 

اس سے پہلے طالبان حکومت نے عالمی برادری سے وعدہ کیا تھا کہ مارچ سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے لڑکیوں کے اسکولوں کی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی لیکن اس وقت تک طالبان کی وعدہ خلافی جاری ہے جس کے نتیجے میں افغانستان اور بین الاقوامی سطح پر انہیں سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  

ٹیگس