Oct ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی بحریہ کے ایک اور سازشی منصوبے کا انکشاف

امریکہ کا خلیج فارس میں 100 ڈرون واٹر بوٹس تعینات کرنے کا منصوبہ ہے۔ 

سحر نیوز/ دنیا: امریکی بحریہ کے ایک سینئر اہلکار نے خبر دی ہے کہ انہیں خلیج فارس اور بحیرۂ احمر میں تعیناتی کے لیے 100 ڈرون واٹر بوٹوں کی ضرورت ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، آئی آر جی سی، کی بحریہ کی علاقائی سمندر میں طاقتور موجودگی کے درمیان امریکی بحریہ کے اعلیٰ عہدیدار نے خبر دی ہے کہ اسے 100 ڈرون واٹر بوٹوں کی ضرورت ہے جنہیں خلیج فارس اور بحیرۂ احمر میں گشتی یونٹ میں شامل کیا جائے گا۔

آئی بی ٹائمز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ امریکی 5 ویں فلیٹ کے کمانڈر جنرل بریڈ کوپر نے بدھ کو یو ایس کوسٹ گارڈ اکیڈمی میں ایک تقریر میں کہا کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے اور اتحادیوں کے گشت کے لیے 100 ڈرون واٹر بوٹوں کی ضرورت ہے جو خلیج فارس اور بحیرہ احمر میں موجود رہیں۔

کوپر نے کہا کہ ہم نے سنہ 2023  کے موسم گرما کے آخر تک جزیرہ نما عرب کے ارد گرد سمندر میں گشت کرنے والی 100 ڈرون واٹر بوٹوں کے حصول کا ہدف مد نظر رکھا ہے۔

ٹیگس