Oct ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • فنلینڈ میں میڈکل اسٹوروں پر آیوڈین کی گولیاں خریدنے کی بھیڑ

فنلینڈ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ لوگوں کا میڈیکل اسٹوروں پر آیوڈین کی گولیاں خریدنے کا ہجوم لگا ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کی بنا پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد فنلینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے ایٹمی تابکاری  سے بچنے اور ہنگامی طور پر آیوڈین کا استعمال کئے جانے سے متعلق لوگوں کو ہدایت دیئے جانے کے بعد اس ملک کے لوگوں کا میڈیکل اسٹوروں پر آیوڈین کی گولیاں خریدنے کا رش لگ گیا۔

اس سے قبل فنلینڈ کی وزارت صحت و سماجی امور نے خبردار کیا تھا کہ جوہری المیہ رونما ہونے کی صورت میں ریڈیو اکٹیو مواد فضا میں پھیل سکتا ہے جو گلے میں جا کر تھائی رائڈ کے غدے میں جمع ہو جاتا ہے۔ اس انتباہ کے بعد لوگوں نے آیوڈین کی گولیاں خریدنے کے لئے فارمیسیوں میں بھیڑ لگالی یہاں تک کہ گولیاں ختم ہونے پر میڈیکل اسٹوروں سے اعلان کیا گیا کہ آیوڈین کی گولیاں ختم ہو چکی ہیں۔

ٹیگس