Jul ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • روس نے سی ایف ای معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ نیٹو میں فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کیلئے کی جانے والی کوششوں نے یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے سی ایف ای سے روس کے نکلنے کو ناگزیر بنا دیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے روایتی مسلح افواج کے معاہدے سی ایف ای کے رکن ملکوں کی کانفرنس میں کہا کہ روس کے ساتھ  سرحد رکھنے والے ملک کی حیثیت سے فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت سے فن لینڈ میں دوسرے ملکوں کی مسلح افواج تعینات ہو سکیں گی اور اسی طرح نیٹو میں سویڈن کی رکنیت سے شمالی یورپ میں روایتی مسلح افواج کا پائیدار توازن متاثر ہو گا۔

سرگئی ریابکوف نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کے بارے میں نیٹو کے اقدامات نے یورپ میں روایتی مسلح افواج کے معاہدے میں روس کی موجودگی  کو کچے دھاگے سے باندھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس سات نومبر کو سی ایف ای معاہدے سے نکل جائے گا جس کے بعد قانونی لحاظ سے روس اس معاہدے میں دیئے گئے وعدوں کا پابند نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ اس معاہدے پر 1990 میں دستخط کئے گئے تھے جس میں براعظم یورپ میں روایتی مسلح افواج کی تعیناتی کیلئے کچھ پابندیاں وضع کی گئی تھیں اور شفاف سازی کے مختلف میکنزم بنائے گئے تھے۔ 

ٹیگس