Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • یوکرین کی حیاتیاتی لیبارٹریز کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس کا روسی مطالبہ

یوکرین کی جانب سے جنگ میں روس کے خلاف ڈرٹی بم استعمال کئے جانے کے امکان کے بعد اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے اس ملک کی حیاتیاتی لیبارٹریز کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس تشکیل دیئے جانے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے دیمتری پولیانسکی نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ یوکرین کی بایولوجیکل لیبارٹریز پر توجہ دے اور اس سلسلے میں خاص حساسیت کا مظاہرہ کرے۔

انھوں نے کہا کہ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے آئندہ دو روز میں یوکرین کی حیاتیاتی لیبارٹریز کے بارے میں  اجلاس تشکیل دیئے جانے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا روس کے ایوان صدارت کے ترجمان نے روسی فوجیوں کے خلاف ڈرٹی بم استعمال کرنے کی یوکرین کی دھمکی کو حقیقی تاہم خطرناک قرار دیا ہے۔

انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یوکرین نے جنگ میں ڈرٹی  بم استعمال کرنے کی اعلانیہ دھمکی دی ہے اور روس نے مغرب کو اس دھمکی سے باخبر کردیا ہے۔

نامعلوم معتبر ذرائ‏ع ںے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ کی ایف، یوکرین میں ڈرٹی بم کے دھماکے سے متعلق ایک اشتعال انگیز اقدام عمل  کے درپے ہے تاکہ روس پر ایٹمی ہتھاروں کے استعمال کا الزام عائد کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ڈرٹی بم ریڈیو اکٹیو مواد سے آلودہ بم یا میزائل کی شکل میں ایک ایسا ہتھیار ہے جو غیر ایٹمی دھماکے کے ساتھ ماحولیات کو ایٹمی تابکاری مواد سے آلودہ کر دیتا ہے۔

 

ٹیگس