روس کے حملے میں یوکرینی فوج کا بھاری نقصان
Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
صوبہ زاپوریژیا میں یوکرینی افواج کی پیش قدمی کو روک دیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا اور بعض محاذوں پر کی ایف کی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ خرسون اور دونیسک میں بھی یوکرین کے چار ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا۔بیان میں درج ہے کہ روسی افواج نے یوکرینی فوج کے ایک ٹینک، چھے بکتر بند گاڑیوں اور تین ٹرکوں کو بھی تباہ کیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرین کو مغربی ممالک کی جانب سے مکمل فوجی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔