Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • شکاگو امریکہ میں ھالووین تقریب میں فائرنگ، 14 افراد زخمی

شیکاگو ایلی نائس پولیس ذرائع کے مطابق ھالووین کے جشن میں فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ میں ھالووین کے جشن میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں3 سال، 11سال اور 13 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔

شکاگو پولیس چیف کے مطابق رات نو بجے جب لوگ مغربی فلورنی کے بلاک 2700میں جمع ہوئے تونامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی اور 14 افراد کو زخمی کر دیا۔

زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جب کہ ایک شخص گاڑی کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوا ہے

پولیس چیف کے مطابق ہمیں یہ معلوم ہے کہ واقعہ چند سیکند میں ہوا ہے اور  ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے ھالووین کا لباس پہنا ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کو یقین  ہے کہ فائرنگ کرنے والے دو افراد تھے۔پولیس کو ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ فائرنگ کرنے والے کون تھے۔

جب کہ ٹیکساس میں ھالووین کی پارٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 9 کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

کیلی فورنیا میں اسی طرح کے فائرنگ کے ایک واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ میں گن گلچر کے باعث ہر سال ہزاروں لوگ مارے جاتے ہیں اور سکولوں، کالجوں اور دوسری عام جگہوں پر فائرنگ کے واقعات اکثر میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں ہر امریکی شہر کے پاس کوئی نہ کوئی ہتھیار/گن موجود ہے۔

ٹیگس