امریکہ میں جنونی فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری، جنوبی کیرولینا میں فائرنگ، 5ہلاک
امریکہ کی ریاست کیرولینا میں فائرنگ کے واقعہ میں 5افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ہر سال ہزاروں لوگ فائرنگ کے واقعات میں یا تو مارے جاتے ہیں یا پھرزخمی ہوجاتے ہیں۔ امریکی سرکاری اعدادوشمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ میں 270ملین سے لے کر 300ملین بندوقیں عوام کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی کے پاس ایک بندوق موجود ہے۔
صرف 2020ءمیں امریکہ کے اندر 19،384لوگ گھریلو تشدد کے واقعات میں گن فائرنگ میں مارے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 35فیصد زیادہ ہے اورامریکی تاریخ میں یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
مقامی حکام کے مطابق ہفتہ کی شام میں امریکی ریاست کیرولینا میں 5افراد گن فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔ چار لوگ موقع پر ہی مارے گئے جب کہ پانچواں ہسپتال میں آپریشن کے دوران دم توڑ گیا۔
مارے جانے والے سارے افراد کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہ تھا اور یہ مختلف جگہوں پر مرے ہوئے پائے گئے۔