Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • فوٹو بشکریہ جنگ
    فوٹو بشکریہ جنگ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے جوش کا پارا اب چڑھتا جا رہا ہے اور اب ٹرافی کے حقدار چیمپیئن کے فیصلے تک کل تین میچ باقی رہ گئے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باقیماندہ میچوں میں دو سیمی فائنل ہیں جن میں پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں بھی اپنے اپنے گروپ میں شامل ہیں۔ سیمی فائنل میں ان دو روایتی حریفوں کی موجودگی نے اس بار بھی کرکٹ شائقین کے جوش و ولولے کو دوبالا کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل سیڈنی میں کل بدھ کے روز کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کا مقابلہ نیوزیلینڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو ایڈیلیڈ میں ہوگا جس میں ہندوستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

ہندوستان اور پاکستان کے مابین ممکنہ طور پر ہونے والے فائنل میچ نے بھی کرکٹ شائقین بالخصوص بر صغیر کے عوام کو خاصا پر جوش بنا دیا ہے اور وہ بڑی بے صبری سے دونوں سیمی فائنل میچوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا اور یوں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بیس بائس کے چیمپیئن کا فیصلہ ہو جائے گا۔

ٹیگس