ٹی 20 ورلڈ کپ کا کون بنے گا سلطان؟ بارش نہ ہوئی تو فیصلہ آج ہوگا
شائقین کرکٹ کی نظریں اس وقت ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی پر لگی ہوئی ہے۔
سحر نیوز/اسپورٹس: اگر بارش نے اجازت دی تو ٹی 20 کا سلطان کون بنے گا، یہ فیصلہ آج ہو جائے گا تاہم کرکٹ شائقین کے لیے فی الحال اچھی خبر یہ ہے کہ میلبرن میں رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے اور دھوپ نکل آئی۔
میلبرن میں موسم کا کوئی اعتبار نہیں، آج پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ کے دوران بھی بارش ہوسکتی ہے۔
آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق میلبرن میں شام کے وقت 53 سے 65 فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے مد مقابل ہوں گی، فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن کے ایک بجے شروع ہوگا ۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں انگلینڈ کو مضبوط ٹیم قرار دیا تاہم جیت کے لیے اپناعزم بھی ظاہر کیا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم بہت خطرناک ہے لیکن ہیں اپنی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
دوسری جانب کرکٹ شائقین کے لیے اچھی یہ ہے کہ میلبرن میں رات کی بارش کے بعد فی الحال بادل چھٹ گئے اور دھوپ نکل آئی ہے مگر اس کے باوجود آج میچ کے دوران بھی بارش ہوسکتی ہونے کا امکان بدستور موجود ہے۔
اس سے قبل اتوار اور پیر کو میلبرن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی، جس نے کرکٹ شائقین کو خاصا فکرمند بنا دیا تھا اور حتیٰ اسکی وجہ سے آئی سی سی نے اپنے کچھ قوانین بھی تبدیل کردئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک ٹی ٹوئنٹی میں اٹھائس مقابلے ہوچکے ہیں، جن میں سے انگلینڈ نے سترہ بار پاکستان کو ہرایا ہے جبکہ پاکستان صرف نو بار ہی کامیاب ہو سکا ہے۔