Nov ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف سہ فریقی اتحاد بنانے کا دعوی

امریکہ نے شمالی کوریا کے خلاف سہ فریقی اتحاد کے قیام کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پیونگ یانگ کے خلاف پہلے سے زیادہ متحد ہیں۔

شمالی کوریا کے خلاف سہ فریقی اتحاد بنانے کا دعوی امریکی صدر نے کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں ایک اجلاس کے موقع پر، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ 
امریکی صدر نے شمالی کوریا پر اشتعال انگیزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جاپان اور جنوبی کوریا ہمارے اہم ترین اتحادی ہیں اور انہیں بھی بقول ان کے واشنگٹن کی طرح پیونگ یانگ کے میزائل تجربات پر تشویش ہے۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ میں نے جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کے ساتھ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک انڈو پیسیفک ریجن میں کھلے علاقے کے قیام کی غرض سے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ جوبائیڈن نے روس کے مقابلے میں یوکرین کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ یوکرین کی حمایت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے اس موقع پر کہا کہ تینوں ملکوں کا اجلاس شمالی کوریا کے اشتعال انگیز اقدامات کے بعد، انتہائی مناسب وقت پر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اس بارے میں تینوں ملکوں کے درمیان مزید رابطوں اور ہم آہنگی کا خواہاں ہے۔ 

ٹیگس