Nov ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
  • دہشت گرد امریکی کمانڈر اسرائیل پہنچ گیا

امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کے سرغنہ مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے۔

سحر نیوز/ دنیا: مغربی ایشیا میں براجمان دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ مائیکل کوریلا صیہونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ سے ملاقات کے لیے مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے۔

صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع نے اس خبر کی تائید کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینٹ کام کے سرغنہ کی خلیج فارس کے عرب ممالک کے فوجی کمانڈروں سے ملاقات کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد واشنگٹن کا یہ فوجی اہکار صیہونی کمانڈروں سے ملاقات کے لئے مقبوضہ فلسطین پہنچ گیا۔

مغربی ایشیا میں براجمان دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ مائیکل کوریلا صیہونی حکومت کے فوجی کمانڈرو سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔

صیہونی اخبار "جیروزلم پوسٹ" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ کوریلا منگل کی صبح صیہونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ آویو کوخاوی کے مہمان خاص کی حیثیت سے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوئے۔

امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کے سرغنہ کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے بارے میں اپنے مختصر بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ دورہ امریکی فوج اور اسرائیلی فوج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ٹیگس