Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • پولینڈ کے خلاف میزائل حملہ اور صحیح اطلاعات کا فقدان

پولینڈ کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی پولینڈ پر میزائل حملے کے اصل عامل کے بارے میں ابھی تک صحیح اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے صدر انڈرژیج ڈیوڈا نے کہا ہے کہ اس بات کا تو پتہ ہے کہ منگل کو پورے دن یوکرین پر میزائل حملے ہوتے رہے ہیں تاہم اس بات کی حقیقت کا کچھ پتہ نہیں ہے کہ کس ملک نے یہ میزائل حملہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ماہرین حقیقت کا پتہ لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

صدر پولینڈ نے کہا کہ اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ یہ میزائل روسی ساختہ ہوں ۔ روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ  پولینڈ کو میزائل حملے کا نشانہ بنائے جانے کی بات اشتعال انگیز ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین و پولینڈ کی سرحد کے قریب کسی بھی ٹھکانے کو میزائل حملے کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔ 

ٹیگس