Nov ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • پولینڈ میزائل حملے کے بارے میں احتیاط سے کام لے، روس

قصر کرملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ وارسا کے لئے بہتر ہو گا کہ میزائل حملے کے مقام سے ایس تین سو میزائل کے ملنے والے ٹکڑوں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کرے اور احتیاط سے کام لے۔

قصر کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کرملین میں ایک پریس کانفرنس میں پولینڈ پر روسی میزائل حملہ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا روس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس سلسلے میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

روسی ترجمان نے اس حملے کے بارے میں روس پر عائد کئے جانے والے الزام پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وارسا کے لئے بہتر ہو گا کہ میزائل حملے کے مقام سے ایس تین سو میزائل کے ملنے والے ٹکڑوں کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کرے اور احتیاط سے لے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے بھی پولینڈ کے سرحدی علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ روس کی جانب سے ایسا کوئی دانستہ طور پر حملہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان پایا جاتا ہےکہ یوکرین کے دفاعی سسٹم کی کاروائی نتیجے میں ایسا حادثہ پیش آیا ہو ۔  نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یوکرین کی جاری جنگ اب نہایت خطرناک بنتی جا رہی ہے۔

ٹیگس