Nov ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں صہیونی صحافیوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا اور عالمی نیٹ ورکس میں ایسے ویڈیوز دوبارہ شائع کے گئی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران صیہونی حکومت کے صحافیوں کا عرب شائقین نے بائیکاٹ کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا قطر میں صیہونی حکومت کے صحافیوں کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز شائع کر رہا ہے جن سے عرب شائقین بات تک کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" نے صیہونی چینل- 12 کے رپورٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس صیہونی رپورٹر کو دو سعودی شائقین، ایک قطری شہری اور تین لبنانی شائقین نے نظر انداز کردیا ۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر "اسرائیلی میڈیا کے بائیکاٹ" اور "اسرائیلی صحافیوں کو نظرانداز کرنا" جیسی سرخیوں کے ساتھ دوبارہ شائع کئے جا رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کے دوران، قطر نے تل ابیب سے ملک کے ہوائی اڈوں کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ قطر میں اس وقت 10,000 سے 20,000 کے درمیان اسرائیلی موجود ہیں۔

صیہونی حکومت اور دیگر صیہونی آباد کاروں کے صحافیوں کی موجودگی کو قطری شہریوں اور دیگر عرب زبان شائقین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تل ابیب کے حکام نے درخواست کی تھی کہ قطری حکومت آباد کاروں کے مطالبات سے نمٹنے کے لیے دوحہ میں دفتر کے قیام کی اجازت دے۔ اس درخواست کو ورلڈ کپ کے میزبان نے مسترد کر دیا۔

ٹیگس